3 خواتین ملزموں کو شمع میٹرو سٹیشن سے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں گرفتار کیا گیا
41 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ خواتین مسافروں کے پرس، موبائل چوری کرتی تھیں
لاہور(کرائم رپورٹر) اچھرہ پولیس نے میٹرو بس میں خواتین کے پرس اور موبائل فون چوری کرنے والے تین رکنی خواتین گروہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے تینوں خواتین ملزمان کو شمع میٹرو اسٹیشن سے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران حراست میں لیا۔ایس پی ماڈل ٹا ئون اسد علی کے مطابق گرفتار خواتین میٹرو بس میں سوار خاتون کا پرس چوری کرکے فرار ہو رہی تھیں۔ ملزمان میٹرو بس میں سفر کرنے والی خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے موبائل فونز اور پرس چوری کرتی تھیں۔ گرفتار خواتین چوری اور گینگ کے 41 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ پرس اور نقدی بھی بر آمد کر لی۔ گرفتار خواتین کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹا ئون اسد علی کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔