گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت پولیس نے گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا خواتین کا 3 رکنی ہائوس رابر گینگ گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزموں کو ٹیلیفون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے امرسدھو سے گرفتار کیا، 2 خواتین اپنے بھانجے کے ساتھ بوستان کالونی میں واقع گھر میں کام کرتی تھیں۔چند روز قبل خواتین گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئی تھیں۔تینوں ضلع بہاولپور کے رہائشی اور 2 سال سے لاہور میں مقیم تھے۔ ملزموں میں صبا، فاطمہ اور بھانجا اسد اللہ شامل ہیں۔