ملزمان میٹرو بس میں سوار خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچ کر نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتی تھیں
لاہور (کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن پولیس نے میٹرو بس میں خواتین کو نشانہ بنانے والے گینگ کی دو برقعہ پوش خواتین کو گرفتار کر لیا ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن شفقت سرور نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو اتفاق میٹرو اسٹیشن سے حراست میں لیاایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق خواتین ملزمان میٹرو بس میں سوار خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچ کر نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتی تھیں۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزمہ کو موقع واردات سے فرار ہوتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہیپولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر دونوں خواتین کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے چھینی گئی بالیاں اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ چند روز قبل بھی اسی نوعیت کی واردات میں خواتین کا ایک گروہ میٹرو بس میں سفر کرنے والی خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور جرائم پر قابو پانا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔