فلموں سے متاثر ہو کر وارداتیں کرنے والا 2 رکنی گروہ گرفتار

گرفتار ملزموں سے چوری شدہ 7 موبائل فون، نقدی اور پستول برآمد ہو گئے
لاہور (کرائم رپورٹر )لاہورمیں فلموں سے متاثر ہو کر وارداتیں کرنے والا 2 رکنی نقب زن گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او فیصل ٹائو ن نے ٹیم کے ہمراہ گروہ کو پھول نگر سے ٹریس کیا، سی سی ٹی وی میں ایک ملزم کو فلمی انداز میں گھر میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف کیا کہ فلموں سے متاثرہ ہو کر وارداتیں کرنا شروع کی تھیں، گرفتار ملزموں سے چوری شدہ 7 موبائل فون، نقدی اور پستول برآمد ہوا۔