برقعہ پہن کر وارداتیں کرنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار

 ایس ایچ او فیصل ٹاؤن کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا تھ گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) فیصل ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے برقعہ پہن کر وارداتیں کرنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیاملزمان آپس میں سگے بھائی ہیں اور خود کو میاں بیوی ظاہر کرکے شہریوں کو واردات کا نشانہ بناتے تھے۔ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال رؤف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عدیل، احمد اور عتیق کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل فیصل ٹاؤن کے ایک گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو گھر میں داخل ہوتے اور واردات کے بعد فرار ہوتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او فیصل ٹاؤن کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا تھا، جس پر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزمان اب تک 47 سے زائد چوری، ڈکیتی اور ہاؤس رابری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او فیصل ٹاؤن اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔