لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور برقرار ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 161 ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں بھی آلودگی کی شرح بلند ریکارڈ کی گئی۔ اقبال ٹاؤن میں AQI 187، پیراگون سٹی میں 174، ماڈل ٹاؤن میں 172، گلبرگ ٹو میں 163، برکی روڈ میں 158 اور چمن پارک میں 153 ریکارڈ ہوا، جبکہ ڈی ایچ اے فیز فائیو میں بھی آلودگی کی شرح 153 رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اس وقت درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور کم سے کم 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔