لاہور ہائیکورٹ سے زیادتی کے ملزم کی درخواستِ ضمانت منظور

لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے زیادتی کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔جسٹس عبہر گل خان نے زیادتی کے مقدمے میں ملزم فیصل شبیر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ ملک احد اعوان نے دلائل دئیے۔عدالت نے ملزم کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی۔ملزم کے وکیل نے دلائل دئیے کہ درخواست گزار فیصل آباد میں شپنگ کمپنی آفس میں بطور مینیجر کام کرتا ہے، مدعی خاتون اسی کمپنی میں کام کرتی تھی اور خاتون کو ملزم سے کمپنی سے نکالے جانے کی رنجش تھی