اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے پانچ سال تک مفرور رہنے والے قتل کے ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے مانسہرہ میں قتل اور اقدامِ قتل کے ملزم اورنگزیب کی درخواستِ ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کر دی۔جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران ملزم کے وکیل نے پوسٹ مارٹم رپورٹ اور سائٹ پلان میں تضاد کا موقف اپنایا؛ تاہم عدالت نے ملزم کے طویل عرصے تک روپوش رہنے پر ریمارکس دئیے