لاہور ہائیکورٹ‘ طالبہ کے اغوا و زیادتی کے ملزم کی عبوری ضمانت منظور

 لڑکی نے اپنی مرضی سے نکاح کیا ، ملزم کے کردار کا تعین ٹرائل کورٹ کرے گی: ہائی کورٹ 
لاہور (آئی این پی)لاہور ہائی کورٹ نے اسکول طالبہ کے مبینہ اغوا اور زیادتی کے کیس میں ملزم کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ملزم کی عبوری ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے  عوض منظور کی گئی۔لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پولیس کی تفتیشی رپورٹ اغوا کے الزام کی تائید نہیں کرتی۔عدالت کا کہنا ہے کہ لڑکی نے بیان دیا کہ اس نے اپنی مرضی سے ملزم سے نکاح کیا ہے، ملزم کے کردار کا تعین شواہد کی روشنی میں ٹرائل کورٹ کرے گی۔عدالت کا کہنا ہے کہ لڑکی کی عمر 14 سے 15 سال کے درمیان قرار دی گئی ہے، کم عمری میں نکاح کے معاملے پر مزید انکوائری درکار ہے۔