مکہ، ریاض، مدینہ سمیت کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش، سیلاب کا خدشہ

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ پیر تک جاری رہ سکتا ہے، جس کے باعث احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سعودی خبررساںادارے کے مطابق عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں، وادیوں اور ندی نالوں سے دور رہیں اور سیلاب زدہ علاقوں میں نہانے سے گریز کریں۔موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق مکہ اور ریاض میں موسلا دھار بارش متوقع ہے، جو سیلاب، ژالہ باری اور تیز ہوئواں کا سبب بن سکتی ہے۔