پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش‘موسم خوشگوار

گجرات،حافظ آباد، کامونکی، قصور، خانقاہ ڈوگراں، سلانوالی، وزیرآباد، بھلوال، گوجرخان میں بارش
بالاکوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق،  2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی
لاہور(آئی این پی ) لاہور سمیت پنجاب  کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، ٹھنڈی ہوائوں کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی   پیشگوئی کی ہے‘گجرات،حافظ آباد، کامونکی، فیروزوالا، قصور، خانقاہ ڈوگراں، سلانوالی، وزیرآباد، بھلوال، گوجرخان، ڈسکہ اور شکرگڑھ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور گردونواح میں موسلادھار بارش  ہوئی‘بالاکوٹ  میں  وادی منور سیریاں کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے دو گھروں کا بھی نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں مکان کے ملبے تلے دب کر 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوئے