کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے:رانا قاسم نون

و زیراعظم  اور آرمی چیف کے اقدامات کی وجہ سے کشمیرکاز کو تقویت ملی :چیئرمین کشمیر کمیٹی
 اسلام آباد،مظفرآباد(آئی این پی )چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے کہا ہے  کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، کشمیر کا مسئلہ ہمارا قومی کاز ہے ،  ،وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کے اقدامات کی وجہ سے کشمیرکاز کو تقویت ملی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے  وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق سے   وفد  کے ہمراہ ملاقات  کے دوران کیا  ۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ 6 نومبر 1947 جموں میں انسانی تاریخ کا ایک بدترین قتل عام ہوا، جموں کے لاکھوں مسلمان پاکستان کی طرف ہجرت پر مجبور ہوئے، 1947 سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت اقلیت میں بدلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا پاکستان سے لآ اِلہ اِلا اللہ کی بنیاد پر رشتہ ہے