جعلی ڈگری کا الزام، احسن بھون نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد (یواین پی) سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ اور سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن محمد احسن بھون نے اپنی ایل ایل بی ڈگری جعلی قرار دینے پر مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا اور بیان کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔قانونی نوٹس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے محمد احسن بھون کی ایل ایل بی ڈگری کو جعلی قرار دینے کا مبینہ بیان مکمل طور پر بے بنیاد، خلافِ حقیقت اور ہتک آمیز ہے، کسی بھی عوامی بیان یا بے بنیاد الزام کی بنیاد پر کسی کی ڈگری کی قانونی حیثیت طے نہیں کی جا سکتی، اس مبینہ بیان سے سینیئر وکیل کی ساکھ، عزت اور پیشہ ورانہ حیثیت شدید متاثر ہوئی ہے۔