اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔احسن بھون 2 سال کے لیے جوڈیشل کمیشن کے رکن ہوں گے، احسن بھون جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کونسل کی جانب سے نمائندگی کریں گے۔احسن بھون کو 14 ووٹ ملے اور 4 ممبران نے مخالفت کی جبکہ ایک ممبر نے رائے ہی نہیں دی۔ووٹنگ کے عمل کے دوران 19 ممبران نے شرکت کی۔