جماعت اسلامی کی جانب سے شبر زیدی کو 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس جاری

کراچی(آئی این پی) جماعت اسلامی نے مبینہ طور پر پیسے لے کر احتجاج دبانے کے الزامات پر شبر زیدی کو 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس جاری کردیا۔سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی جانب سے جماعت اسلامی پر مبینہ طور پر اسٹیبلشمنٹ سے پیسے لے کر عوامی احتجاج اور مسائل کو دبانے کے الزامات لگائے گئے تھے، قانونی نوٹس جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکرٹری توفیق الدین صدیقی کی ہدایت پر بھیجا گیا ہے۔