وزیراعلی صفائی سے متعلق شکایات پر برہم قصور، فیصل آباد، اوکاڑا میں ستھرا پنجاب پروگرام کے ایم ڈی عہدوں سے فارغ

فارغ کئے  جانے والے  مینجنگ ڈائریکٹرز  کو کہیں پوسٹنگ نہیں دی جائے گی‘ستھرا پنجاب کے فیلڈ مانیٹرنگ افسروںکی ٹریکنگ کیلئے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ 
 فیلڈ مانیٹرنگ افسروں کی نگرانی  کیلئے  مانیٹرنگ سیکشن قائم اور  سیف سٹی کیمروں سے ڈیجیٹل چالان شروع کئے جائیں گے:اجلاس میں فیصلے
لاہور(سپیشل رپورٹر )صفائی کی ناقص صورتحال سے متعلق شکایات پر پنجاب حکومت نے قصور، فیصل آباد اور اوکاڑا کے مینجنگ ڈائریکٹرز (ایم ڈی) و عہدوں سے ہٹا دیا، جبکہ ناقص کارکردگی پر ستھرا پنجاب سے ہٹائے جانے والے ایم ڈیز کو دیگر پوسٹنگ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ستھرا پنجاب کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں مختلف شہروں میں صفائی کی صورتحال سے متعلق شکایات پر وزیراعلی نے برہمی کا اظہار کیا اور ناقص کارکردگی پر متعلقہ ایم ڈیز کو وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کی۔اعلامیے کے مطابق ستھرا پنجاب کے فیلڈ مانیٹرنگ افسروںکی ٹریکنگ کیلئے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلی نے ڈپٹی کمشنرز کو ایف ایم اوز کی روزانہ مانیٹرنگ کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلی نے ستھرا پنجاب فیلڈ مانیٹرنگ افسرز کی نگرانی کے لئے  باقاعدہ مانیٹرنگ سیکشن قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں اینٹی لٹرنگ مہم کے تحت سیف سٹی کیمروں سے ڈیجیٹل چالان شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن مہم میں بہتری کے لیے 15 روز کا ہدف مقرر کر دیا جبکہ پنجاب بھر میں ستھرا پنجاب کا بیٹ سسٹم مکمل طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کی بیشتر تحصیلوں میں ستھرا پنجاب کے ورکرز کو بروقت ادائیگی مکمل کر دی گئی ہے،