صنعا(آئی این پی )یمن حوثیوں کے فوجی ترجمان یحیی سریع نے دعوی کیا ہے کہ سعودی طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے تین صوبوں میں 38 فضائی اور میزائل حملے کیے، جن کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ یمن کی سرکاری فوج نے دعوی کیا ہے کہ المخا میں جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک اور13 زخمی ہوگئے ہیں ۔یمنی خبر رساں ادارے سبا کے مطابق یحیی سریع نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ سعودی حملے تعز، صعدہ اور حجہ صوبوں میں کیے گئے۔ادارے کے مطابق یمن کے صعدہ گورنریٹ پر سعودی طیاروں نے منگل کو تین فضائی حملے کیے۔ ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ سعودی طیاروں نے سحار ضلع کو تین فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔