ایونٹ پہلے 21سے 24اکتوبر تک ہونا تھا ‘اب27سے 30دسمبر تک منعقد ہوگا
جدہ (سپورٹس ڈیسک)سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت پر متعدد حملوں کے بعد نمائشی ٹینس ٹورنامنٹ سکس کنگز سلیم ملتوی کر دیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ میں نوواک جوکووچ، کارلوس الکاراز اور الیگزینڈر زیویریو سمیت معروف ٹینس کھلاڑیوں نے آئندہ ہفتے شرکت کرنا تھی۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹیلر فرٹز، لرنر ٹیئن اور ایلکس ڈی مینور بھی شامل تھے۔یہ ایونٹ پہلے 21 سے 24 اکتوبر تک منعقد ہونا تھا جبکہ اس کی براہِ راست نشریات نیٹ فلکس پر دکھائی جانی تھیں۔ تاہم، اب یہ ٹورنامنٹ 27 سے 30 دسمبر تک منعقد ہوگا۔