سعودی صوبے نجران پر حوثی ملیشیا کے 2 بیلسٹک میزائل حملے ناکام بنادیئے گئے

ریاض(آئی این پی )سعودی اتحادی فوج نے صوبے نجران کی جانب حوثی ملیشیا کے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دئیے۔سعودی اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق میزائلوں کو روکنے کے نتیجے میں ان کا ملبہ مختلف مقامات پر گرا۔انہوں نے بتایا ہے کہ حملے ناکام بنانے کے بعد متاثرہ مقامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے