ایران کے منجمد اثاثے بحال اور پابندیاں ختم کرنے سے متعلق پیشکش نہیں کی:ٹرمپ

چین کو امریکی ہتھیار خریدنے کی پیشکش بھی نہیں کی‘ ، امریکہ ایران کے خلاف  جلد جنگ جیت جائے گا ‘گیس کی قیمتیں  کم ہو جائیں گی
واشنگٹن(آئی این پی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے اور تہران پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی، امریکی حکام نے  ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے۔ امریکی میڈیا پر جاری ایک خبر کی تردید کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے نیوز ویب سائٹ ایگزیوس سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی غلط خبر کو ہٹائے۔ صدر ٹرمپ نے  ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران کو کچھ بھی پیشکش نہیں کی۔ ایگزیوس کی اسٹوری افواہ ہے اور ٹرمپ سے متعلق دیوانگی سے زیادہ نہیں۔انہیں یہ جھوٹی خبر فوری طور پر ہٹانی چاہیے۔  دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے    اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتیکہا ہے کہ امریکی حکام نے   ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے۔ ہوئے   تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے اس دعوے کو دہرایا کہ امریکا ایران کے خلاف بہت جلد جنگ جیت جائے گا اور گیس کی قیمتیں تیزی سے کم ہو جائیں گی! ڈونلڈ ٹرمپ نے چین میں اپنے ہی سفیر ڈیوڈ پرڈیو کے اس بیان کی تردید کردی ہے کہ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کو امریکی ہتھیار خریدنے کی پیشکش کی۔امریکی سفیر ڈیوڈ پرڈیو نے فاکس نیوز کو بتایا تھا کہ ٹرمپ نے شی جن پنگ سے ایک موقع پر پوچھا کہ کیا چین امریکی ہتھیار خریدنا چاہے گا۔تاہم ٹرمپ نے کہا کہ سفیر نے غلطی سے تائیوان کی جگہ چین بول دیا ہے.