4 مرد اور 3 خواتین شامل،منظوری کے بعد احتساب عدالت میں درخواستیں دائر کی جائیں گی
پشاور(آئی این پی )نیب نے کوہستان کرپشن اسکینڈل میں 7 مزید ملزموں کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا، منظوری کے بعد احتساب عدالت میں درخواستیں دائر کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کوہستان کرپشن سکینڈل میں جن ملزموں کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے ان میں 4 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں، مرد ملزمان میں حبیب اللہ، ریاض، نصیر، توصیف شامل ہیں۔