امریکہ نے ایران کے 13 کروڑ ڈالرز کے ڈیجیٹل اثاثے منجمد کر دیئے

واشنگٹن(آن لائن)امریکا نے ایران کے مرکزی بینک کے 13 کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کے ڈیجیٹل اثاثے منجمد کر دیئے۔امریکی وزیر ِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے  کہا ہے محکمہ خزانہ ایران کے مالیاتی ذرائع کو مسلسل نشانہ بناتا رہے گا تاکہ ایرانی حکومت کو مبینہ غیرقانونی آمدنی سے حاصل ہونے والے وسائل تک رسائی سے محروم رکھا جا سکے