پابندیاں ختم،اثاثے بحال کریں، ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پرمعاہدہ کیلئے تیار :ایرانی سفیر ،مذاکرات میں نمایاں پیشرفت: امریکی صدر

مولانا ڈیل فائنل ،پاکستان آنے کا اعلان ٹرمپ
پاکستانی قیادت امن کیلئے متحرک،شہبازشریف کا دورہ قطر اور ترکیہ :فیلڈ مارشل کی ایرانی صدر اور پاسداران انقلاب کمانڈر سے ملاقاتیں 
ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر آمادہ ،پاکستان نے زبردست کردار ادا کیا :ڈونلڈ ٹرمپ ،امریکی مکمل سنجیدگی کے ساتھ آئے کسی سمجھوتے تک پہنچ جائینگے:رضا امیری،جڑواں شہروں میں ٹرانسپورٹ اڈے 10روز کیلئے بند ریڈ زون میں سکیورٹی سخت ایف سی، رینجرز تعینات ،غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند 
اسلام آباد(بیورو رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا ممکنہ دوسرا مرحلہ اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے ، مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے ،پاکستانی قیادت امن کیلئے متحرک،شہبازشریف کا دورہ قطر اور ترکیہ :فیلڈ مارشل کی ایرانی صدر اور پاسداران انقلاب کمانڈر سے ملاقاتیں ہو ئی ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت میں پاکستان نے بہت زبردست کردار ادا کیا ہے، ڈیل ہو گئی تو میں پاکستان جائوں گا۔ ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر آمادہ ہو چکا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں نمایاں پیشرفت ہو رہی ہے، معاہدہ طے پانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، اور اگلی ملاقات ویک اینڈ پر ہو سکتی ہے۔واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہییں اور امریکا اس حوالے سے ایران کے ساتھ مئوثر انداز میں بات چیت کر رہا ہے۔ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران مذاکرات کے اگلے مرحلے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے ،امریکی مکمل سنجیدگی کے ساتھ آتے ہیں تو ہم کسی سمجھوتے تک پہنچ جائیں گے امریکہ اور اسرائیل یاد رکھیں جو چیز وہ مذاکرات کے ذریعے حاصل نہیں کر سکے، وہ جنگ سے بھی نہیں ملے گی۔ رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران مذاکرات کے اگلے مرحلے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے ، امریکی مکمل سنجیدگی کے ساتھ آتے ہیں تو ہم کسی سمجھوتے تک پہنچ جائیں گے ، پابندیاں اٹھانے کے علاوہ ایران کے منجمد اثاثے بھی بحال کئے جائیں ،رضا امیری مقدم نے کہا کہ ہم نے پوری دنیا کے سامنے اعلان کیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیار بنانا نہیں چاہتے ، اس موقف کو کسی بھی معاہدے کی صورت میں ڈھالنے کیلئے بھی تیار ہیں ، تاہم اس موقف پر اضافی مطالبیاور شرائط ناقابل قبول ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی اس بات کو سمجھا ہے اور اس حوالے سے سمجھوتے بھی کئے ہیں، اس کے لئے ہم آ ئندہ بھی تیار ہیں لیکن ضروری ہے کہ ایران پر عائد تمام پابندیوں ختم کی جائیں مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اسلئے جڑواں شہروں میں سکیورٹی سخت کردی گئی ،وفاقی دارالحکومت میں حسا س مقامات ،ریڈ زون کے باہر پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور ایف سی کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ، ریڈزون میں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ، مختلف شاہرا ہوں پر اضافی ناکے لگاد ئیے گئے ہیں، کالے شیشے والی گاڑیوں یا شیڈ کے استعمال پر مزید سختی کردی گئی ، گز شتہ رات 12 بجے سے راولپنڈی اسلام آباد کے تمام ٹرانسپورٹ اڈے بند کر دئیے گئے ،دیگر اضلاع سے راولپنڈی ،اسلام آباد آنے والی ٹریفک بھی معطل رہے گی، جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں انٹر اسٹی ٹرانسپورٹ بحال رہے گی ،جڑواں شہروں کے ٹرانسپورٹ اڈے 26 اپریل تک بند رہیں گے ، میٹرو ریڈ اور گرین الیکٹرک بس سروس کو وی آئی پیز کی آمد سے 72 گھنٹے قبل بند کیا جائے گا ، سیکرٹری آر ٹی اے سید اسد عباس کے مطابق اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کی سفارتی مصروفیات کے پیشِ نظر غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کے تحت، راولپنڈی کے بس اڈوں اور ٹرمینلز سے تمام بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ آپریشنز اگلے احکامات تک عارضی طور پر معطل کر د ئیے گئے ہیں۔یہ فیصلہ جمعرات کو سی ٹی او آفس راولپنڈی میں مشترکہ اجلاس میں کیا گیا ،تمام بس اڈوں کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ مقررہ وقت کے بعد روانہ ہونے والی تمام گاڑیوں کو روک دیا جائے، جبکہ وہ گاڑیاں جو معطلی سے قبل روانہ ہو چکی ہیں، انہیں مربوط سکیورٹی انتظامات کے تحت اپنا سفر مکمل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔یہ اقدامات عوامی مفاد میں سکیورٹی کو یقینی بنانے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور اسلام آباد راولپنڈی ریجن میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کئے گئے ہیں۔