کریتی سینن اور کبیر باہیا کے تعلقات کی افواہیں پھر سے زور پکڑ گئیں

کریتی سینن اور کبیر باہیا کے تعلقات کی افواہیں پھر سے زور پکڑ گئیں

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن اور بھارتی نژاد بزنس مین کبیر باہیا کے درمیان تعلقات کی افواہیں ایک مرتبہ پھر زور پکڑ گئی ہیں۔

 34 سالہ اداکارہ اور 25 سالہ کبیر باہیا کرسمس کے موقع پر ایک ساتھ نظر آئے، اور دونوں نے سوشل میڈیا پر اس موقع کی تصاویر بھی شیئر کیں، جس سے ان کے درمیان تعلقات کی باتیں مزید بڑھ گئیں۔پہلے بھی یہ جوڑا غیر ملکی مقامات پر چھٹیاں مناتے ہوئے نظر آ چکا ہے، اور کبیر کو کئی بار کریتی کے خاندان کے ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔ ایک تصویر، جو گزشتہ سال یونان میں کریتی کی سالگرہ کے موقع پر سامنے آئی تھی، نے ان دونوں کے تعلقات کی افواہوں کو مزید تقویت دی تھی۔اگرچہ دونوں کی جانب سے اپنے تعلقات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان سنجیدہ رشتہ قائم ہو چکا ہے، تاہم ان کے اہلِ خانہ نے ابھی تک اس رشتہ کو منظور نہیں کیا، جس کی وجہ سے دونوں نے ابھی تک اس بارے میں کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا۔