بالی ووڈ اداکارہ کرِیتی سینن ایک بار پھر اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کبیر باہیا کے ساتھ دیکھی گئیں، جس کے بعد دونوں کے تعلقات سے متعلق افواہوں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔
کرِیتی سینن برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ کے دوران کبیر باہیا کے ہمراہ موجود تھیں۔میچ کے دوران کبیر باہیا نے کرِیتی سینن اور اپنے ایک دوست کے ساتھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔اس موقع پر کرِیتی سینن سبز رنگ کے ٹاپ اور سفید ٹراؤزر میں نظر آئیں، جبکہ کبیر باہیا نے بھورے رنگ کی جیکٹ زیب تن کر رکھی تھی۔اگرچہ کرِیتی سینن اور کبیر باہیا نے اپنے تعلقات کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا، تاہم دونوں کی مشترکہ عوامی موجودگی نے ایک بار پھر ڈیٹنگ کی قیاس آرائیوں کو ہوا دے دی ہے۔