پاک فوج نے ملکی ماہرین کے تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

پاک فوج نے ملکی ماہرین کے تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

پاک فوج نے ملکی ماہرین کے تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹمز سے لیس ہے اور ٹیرین ہگنگ خصوصیات کی بدولت دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکما دے کر انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔فتح 4 کی شمولیت سے آرمی راکٹ فورس کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا اور پاکستان کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت اور بقا کی صلاحیت میں مزید بہتری آئے گی۔کامیاب تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف، سینئر افسران اور میزائل تیار کرنے والے سائنسدان و انجینئرز نے کیا، جبکہ صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز کے چیفس نے شریک افسران، جوانوں اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی۔