مسلح افواج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اس تجربہ نے پاک بحریہ کی ٹھیک نشانے پر وار کرنے کی صلاحیت اور آپریشنل تیاریوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔
ایئر لانچڈ کروز میزائل نے اپنے مشن کو انتہائی درستگی کے ساتھ مکمل کیا، جو قومی دفاعی صلاحیتوں میں اہم اضافہ ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس تجربے سے روایتی میدان میں مسلح افواج کی کثیر جہتی اور مربوط ضرب لگانے کی قوت کو مزید تقویت ملی ہے۔ پاک بحریہ کا عزم ہے کہ وہ اپنے بحری مفادات اور علاقائی پانیوں کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے قائم رہے گا۔اس کامیابی پر صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔