پاکستان آرمی ریکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح-2 میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
اس تجربے کا مقصد جدید ترین ایوی اونکس اور نیویگیشنل ٹیکنالوجی سے لیس اس میزائل سسٹم کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، اس تجربے میں مختلف تکنیکی پہلوؤں کی توثیق اور نظام کی درستگی کا معائنہ کیا گیا۔مشترکہ مشق میں اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ، اور پاک فوج کے سینئر افسران نے حصہ لیا، جبکہ اسٹریٹیجک اداروں کے سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس میزائل کی کامیاب تربیتی مشق نے مقامی ہنر مندی اور تکنیکی صلاحیتوں کو نمایاں کیا ہے۔صدرِ مملکت، وزیراعظم، اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے اس مشق میں حصہ لینے والی ٹیموں کی مہارت، لگن اور عزم کو سراہا۔مسلح افواج کے سربراہان نے بھی اس کامیابی پر افسران اور سائنسدانوں کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔