بھارتی ریپر بادشاہ نے اپنی لگژری گاڑیوں میں رولز رائس کا اضافہ کر دیا

بھارتی ریپر بادشاہ نے اپنی لگژری گاڑیوں میں رولز رائس کا اضافہ کر دیا

بھارتی ریپر بادشاہ نے اپنی مہنگی ترین گاڑیوں کے کلیکشن میں ایک اور رولز رائس شامل کر لی۔

یہ کالے رنگ کی گاڑی تقریباً 12 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 380 ملین پاکستانی روپے) کی مالیت رکھتی ہے۔بادشاہ نے انسٹاگرام پر نئی گاڑی کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلے ہی بادشاہ کے پاس ایک رولز رائس موجود تھی۔یاد رہے کہ بادشاہ بھارتی پنجابی میوزک انڈسٹری کے امیر ترین گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور حال ہی میں امریکا میں اپنے میوزک ٹور سے 6 ملین ڈالرز کمائے، جو ایک ریکارڈ رقم ہے۔