ویویک اوبرائے نے ایشوریا رائے اور سلمان خان سے جڑے پرانے تنازعے پر کھل کر بات کی

ویویک اوبرائے نے ایشوریا رائے اور سلمان خان سے جڑے پرانے تنازعے پر کھل کر بات کی

بالی ووڈ کے معروف اداکار ویویک اوبرائے نے حالیہ انٹرویو میں 2000 کی دہائی کے آغاز میں ایشوریا رائے اور سلمان خان کے ساتھ جڑے پرانے تنازعے پر کھل کر روشنی ڈالی۔

2003 میں ویویک نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ سلمان خان انہیں ایشوریا کے ساتھ تعلق کی وجہ سے دھمکیاں دے رہے ہیں، جس کا اثر ان کے کیریئر پر پڑا اور ان کی فلمی ترقی رک گئی۔ویویک نے مصنف و پوڈکاسٹر پراکھر گپتا کو بتایا کہ انہوں نے خوف سے آزاد زندگی گزارنے کے لیے اس معاملے سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔ وہ اپنی زندگی میں سکون اور جذباتی تحفظ کو ترجیح دیتے ہیں اور دوبارہ دل ٹوٹنے کے خوف میں نہیں رہنا چاہتے تھے۔انہوں نے اس تنازعے کو خدا کی طرف سے آزمائش قرار دیا، جس نے انہیں صبر اور ہمت سکھائی۔ویویک اوبرائے رواں برس فلم کیسری ویر میں نظر آئے تھے اور جلد فلم مستی 4 میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔