انڈونیشیا: اسکول عمارت گرنے سے 3 ہلاک، 38 ملبے تلے

انڈونیشیا: اسکول عمارت گرنے سے 3 ہلاک، 38 ملبے تلے

انڈونیشیا: مشرقی جاوا میں بورڈنگ اسکول کی عمارت گرنے سے تین افراد جاں بحق اور 38 اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں درجنوں طلبہ زخمی ہوئے ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ملبے تلے دبے بیشتر بچے ساتویں سے گیارہویں جماعت کے طلبہ ہیں جن کی عمریں 12 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔