افغانستان میں کل شام سے انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن مکمل بند، طالبان کی جانب سے وضاحت نہیں

افغانستان میں کل شام سے انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن مکمل بند، طالبان کی جانب سے وضاحت نہیں

افغانستان: کل شام سے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز مکمل بند ہیں، جس کے بعد 16 گھنٹے سے زائد گزر چکے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے فوری کوئی وضاحت نہیں دی گئی، تاہم بین الاقوامی تنظیم نیٹ بلاکس نے تصدیق کی ہے کہ انٹرنیٹ مرحلہ وار بند کیا گیا ہے اور ملک اس وقت مکمل بلیک آؤٹ کا شکار ہے۔نیٹ بلاکس کے مطابق طالبان حکام اس اقدام کے پیچھے اخلاقی اقدامات اور اپنی پابندیوں کو نافذ کرنے کے ارادے رکھ رہے ہیں۔ اس بندش کے دوران افغان شہریوں کی آن لائن رسائی، موبائل انٹرنیٹ اور دیگر ٹیلی کمیونیکیشن سروسز متاثر ہو رہی ہیں، جس سے روزمرہ زندگی اور کاروباری سرگرمیوں پر گہرا اثر پڑ رہا ہے۔طالبان کی یہ حکمت عملی عوام میں شدید مشکلات پیدا کر رہی ہے اور ملک میں آن لائن معلومات تک رسائی کے ذرائع محدود ہو گئے ہیں۔