فیکٹری ایریا اور والٹن روڈ کے قریب 55 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔
ایدھی کے ترجمان کے مطابق گرو مانگٹ روڈ پر فٹ پاتھ کنارے 25 سالہ خاتون کی لاش ملی، جو بظاہر بھکاری معلوم ہوتی ہیں اور ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔اسی طرح ایل ڈی اے سوسائٹی کے قریب سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت فی الحال نامعلوم ہے۔پولیس نے واقعے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور تمام لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہیں۔