ہربنس پورہ کے علاقے میں کینال روڈ پر ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس نے 5 افراد کی جان لے لی اور ایک بچے زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق، تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ایک درخت سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو راہگیر اور تین کار سوار جاں بحق ہوگئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 15 سالہ مزمل، 18 سالہ نعمان، 20 سالہ عبدالرحمان، 17 سالہ فرقان اور 19 سالہ جنید کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی بچے کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے، سی ٹی او لاہور نے متعلقہ حکام سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں، اور حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ سڑک پر احتیاط برتیں اور تیز رفتاری سے بچیں۔