کوٹ کی آستینوں میں اضافی بٹن کیوں لگائے جاتے ہیں؟

لاہور(نیٹ نیوز)سوٹ جیکٹ جسے عام طور پر کوٹ کہا جاتا ہے اس کے ڈیزائن میں کچھ دلچسپ راز موجود ہیں جن میں ایک راز اس کی ا?ستینوں پر لگے ہوئے بٹن بھی ہیں۔کوٹ کی ا?ستینوں پر لگے بٹنوں کو سرجنز کف (Surgeon's cuffs) بھی کہا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ بٹن اس وقت کوٹ کا حصہ بنے جب ڈاکٹر میڈیکل اسکربز کی بجائے سوٹ پہنتے تھے۔اس وقت کوٹ کی ا?ستینوں میں موجود ان بٹنوں کو کھول کر ڈاکٹرز کو کوٹ اور شرٹ کی ا?ستینوں کو اوپر اٹھا کر ہاتھ صاف کرنے میں ا?سانی ہوتی تھی۔اس زمانے میں کوٹ کی ا?ستینوں پر بٹن بالکل اسی طرح لگائے جاتے تھے جس طرح ا?ج کے دور میں شرٹس کی ا?ستینوں کو کھول کر اوپر چڑھانے کے لیے ان پر بٹن لگے ہوتے ہیں۔مگر اب کوٹ کی ا?ستینوں پر یہ بٹن محض سجاوٹ کے لیے لگائے جاتے ہیں کیونکہ اب کوٹ کی ا?ستینوں کو کھولنا ہمیشہ ممکن نہیں۔