لاہور (خصوصی رپورٹ )سیلابی صورتحال ٹرینوں کا شیڈول متاثر،مسافروں کی تعداد کم ہونے پرریلوے نے 3 ٹرینوں کراچی جانے والی قراقرم ، پاک بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کردیا۔ مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا گیا۔کراچی ایکسپریس شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوئی۔شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا گیا جورات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی۔