پاک بزنس اور شاہ حسین ایکسپریس روانہ نہ ہوسکیں، مسافروں کو پریشانی،،لاکھوں کا نقصان
لاہور (خصوصی رپورٹ ) ریلوے سسٹم پر مسافروں کی تعداد میں مسلسل کمی کے باعث انتظامیہ نے گزشتہ روز پھر 2ٹرینوں کو منسوخ کردیا ،پاک بزنس اور شاہ حسین ایکسپریس منسوخ کی گئیں۔ پاک بزنس ایکسپریس لاہور سے براستہ خانیوال، رحیم یار خان، کراچی جاتی ہے، لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو بھی منسوخ کیا گیا۔ بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو کراچی ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا گیا۔کراچی ایکسپریس کراچی کیلئے شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوئی۔ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن میں اکاموڈیٹ کیا گیا جو کراچی کیلئے رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی جبکہ فیصل آباد سے بکنگ کر انے والے مسافروں کی ٹکٹیں ریفنڈ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ ٹرینیں منسوخ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی اور ریلوے کو لاکھوں روپینقصان کا سامنا کرنا پڑ ا