مسافرکم ہونے پر دو ٹرینیں شاہ حسین اورجعفر ایکسپریس منسوخ

لاہور (خصوصی رپورٹ )مسافروں کی تعداد میں کمی پر ریلوے نے دو ٹرینیں منسوخ کردیں۔ لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو معطل کردیا گیا ۔ ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہونے اور مسافر کم ہونے پر شاہ حسین ایکسپریس اور پشاور سے براستہ لاہور کوئٹہ جانے والہ جعفر ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا جبکہ قراقرم ایکسپریس کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے 45 منٹ تاخیر سے سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی۔پاک بزنس ایکسپریس سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے 1 گھنٹہ 15 منٹ تاخیر سے شام 5 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی منسوخی پر مسافر لاہور ریزرویشن آفس یا قریبی ریزرویشن آفس سے اپنا ریفنڈ حاصل کر سکتے ہیں۔