کوئٹہ(آئی این پی ) ریلوے حکام نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سے روانہ ہونے والی دو ٹرینیں منسوخ کردیں۔محکمہ ریلویز کے مطابق کوئٹہ سے جمعرات کو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اورکراچی جانے والی بولان میل کو سکیورٹی خدشات کی بنا پر منسوخ کردیا گیا ۔ریلوے حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ٹکٹوں کے ریفنڈ حاصل کرلیں