سیلاب متاثرہ 8سڑکوں کی بحالی، آمدورفت بحال

 پاکپتن (خصوصی رپورٹ) سیلاب متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ شہریوں کی آمد و رفت میں سہولت کے لیے تحصیل پاکپتن کی 4 متاثرہ سڑکوں کی مکمل بحالی کے بعد ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی، جبکہ تحصیل عارفوالہ کی 4 سڑکیں بھی بحال کر دی گئی ہیں اور مزید 4 سڑکوں پر پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے۔بلاڑی قصوریہ روڈ کا متاثرہ حصہ ضلع بہاولنگر میں واقع ہے، جہاں انتظامیہ کی جانب سے بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا ہے کہ ضلع کونسل نے متاثرہ سڑکوں کے شگاف پْر کرکے فوری آمد و رفت بحال کر دی ہے، نکاسی آب کے بعد مستقل مرمت کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بحالی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی سرگرمیاں ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں۔