اگلے 300 دن سیلاب سے متاثرہ ڈھانچے کی بحالی کے لیے نہایت اہم،مصدق ملک

 حکومت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 300 روزہ منصوبہ پر عمل پیرا ہے‘آغاخان یونیورسٹی میں خطاب
کراچی (آن لائن)وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 300 روزہ منصوبہ پر عمل پیرا ہے‘اگلے 300 دن سیلاب سے متاثرہ ڈھانچے کی بحالی کے لیے نہایت اہم ہیں‘موسمیاتی انصاف کے لیے عالمی ذمہ داری کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک آغا خان یونیورسٹی کراچی میں کلیدی خطاب کررہے تھے۔ کانفرنس کا عنوان کلائمٹ چینج اینڈ دی بلٹ انوائرنمنٹ: کم آمدنی والے علاقوں میں لچک تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 300 روزہ منصوبہ پر عمل پیرا ہے۔اگلے 300 دن سیلاب سے متاثرہ ڈھانچے کی بحالی کے لیے نہایت اہم ہیں۔فیز ٹو میں طویل المدتی موافقت اور لچک بڑھانے کی حکمتِ عملی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی موسمیاتی ترجیحات فکس اور اپنی تیارکردہ ہیں۔وفاق اور صوبوں کی مشترکہ کوششوں کے بغیر موسمیاتی لچک ممکن نہیں۔مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کا اخراج 1 فیصد سے کم، مگر دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہیں‘ دس ممالک 70 فیصد سے زائد عالمی اخراج کے ذمہ دار ہیں ۔موسمیاتی انصاف کے لیے عالمی ذمہ داری کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے—