لاہور: کبڈی کھلاڑی کے قتل پر مجرم کو سزائے موت

لاہور: کبڈی کھلاڑی کے قتل پر مجرم کو سزائے موت

لاہور: سیشن کورٹ نے کبڈی کھلاڑی کے قتل کے مقدمے میں مجرم کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن نے اپنا کیس ثابت کر دیا ہے۔پراسیکیوشن کے مطابق، مجرم نے 2022ء میں تھانہ کاہنہ کی حدود میں میچ ہارنے کی رنجش پر کبڈی کے کھلاڑی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔سرکاری وکیل محمد شبیر خان نے عدالت میں گواہ پیش کیے، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت کا حکم دیا۔