ویب ڈیسک: کوٹ ادو میں ایڈیشنل سیشن جج نے 14 سالہ لڑکے کے قتل کیس میں مجرم کو سزائے موت اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی۔
تفصیلات:
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنائی۔مجرم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔پولیس کے مطابق مجرم نے 2024 میں 14 سالہ لڑکے کو قتل کیا تھا۔عدالت نے قرار دیا کہ جرم کے ناقابلِ تلافی ہونے کے باعث سخت سزا دی جا رہی ہے۔