دیر اور زگئی میں پاک فوج کا کامیاب آپریشن، عوام کا والہانہ استقبال

دیر اور زگئی میں پاک فوج کا کامیاب آپریشن، عوام کا والہانہ استقبال

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کی خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے بعد عوام نے فوجی جوانوں کا بھرپور خیرمقدم کیا۔

دیر آپریشن
دیر میں پاک فوج نے فتنۂ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، جس پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔عوام نے ایف سی کمانڈنٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔مقامی افراد نے فوج کی قربانیوں اور قیام امن کے اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔دیر کے عوام نے اعلان کیا کہ وہ خوارج کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
زگئی ماموند، باجوڑ آپریشن
دوسری جانب باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے زگئی میں بھی عوام نے پاک فوج کی آمد پر والہانہ استقبال کیا۔وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ لوگ گھروں سے نکل کر فوجی جوانوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔مقامی عوام کا کہنا ہے کہ فوج کی موجودگی سے انہیں خوارج کے ظلم سے نجات ملے گی اور امن قائم ہوگا۔ذرائع کے مطابق، زگئی ماموند میں خوارج کی بڑی تعداد موجود ہے، جہاں امن کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔