لاہور میں شہریوں نے بارڈر سے واپسی پر پاک فوج کے جوانوں اور ٹینکوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
شہریوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج پر پھولوں کی برسات کی اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔پاک فوج کے دستے لاہور پہنچتے ہی قومی پرچم اٹھائے گئے اور شہر کی فضاء ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔ لاہور میں جشن کا سماں بن گیا اور شہریوں نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم کیا۔یہ شاندار استقبال ملک کے دفاع میں جانفشانی کرنے والے فوجی جوانوں کے جذبے اور قربانیوں کا اعتراف اور قومی یکجہتی کی بہترین مثال ہے۔