پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیگز کے این او سی معطل کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیگز کے این او سی معطل کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کھلاڑیوں کے دیگر ملکوں کی کرکٹ لیگز میں شرکت کے لیے جاری کیے گئے این او سی اچانک معطل کر دیے ہیں۔

فیصلہ کب اور کیوں؟
ذرائع کے مطابق این او سی کی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی شکست کے ایک روز بعد کیا گیا۔اس فیصلے کے نتیجے میں پاکستانی کرکٹرز اب فوری طور پر کسی بھی غیر ملکی لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
نوٹیفکیشن
پی سی بی کے سی او او سید سمیر احمد نے کھلاڑیوں کے این او سی معطل کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
متاثر ہونے والے کھلاڑی
این او سی معطلی سے پاکستان کے بڑے نامور کھلاڑی براہِ راست متاثر ہوں گے، جن میں:

بابر اعظم
شاہین شاہ آفریدی
محمد رضوان
فہیم اشرف
یہ تمام کھلاڑی آسٹریلیا کی مشہور لیگ بگ بیش (BBL) کے لیے این او سی حاصل کر چکے تھے۔