مودی سرکار پر بھارتی کرکٹ بورڈ میں کھلاڑیوں کو زائد محنت کرنے پر الزام عائد

مودی سرکار پر بھارتی کرکٹ بورڈ میں کھلاڑیوں کو زائد محنت کرنے پر الزام عائد

للت مودی نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کو کھلاڑیوں کے مصروف شیڈول کے حوالے سے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل میچز کے باعث کھلاڑی شدید جسمانی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم کے کوچ گوتم گمبھیر بھی آئندہ ٹیسٹ سیریز سے قبل شیڈول پر ناخوش ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کئی کھلاڑی 31 مئی کو لیگ کا فائنل کھیلنے کے بعد صرف چند دن میں 6 جون کو ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، جس سے تیاری کا وقت انتہائی محدود ہو جاتا ہے۔للت مودی نے مؤقف اختیار کیا کہ بورڈ کو کھلاڑیوں کی فلاح کو ترجیح دینی چاہیے، کیونکہ ان کے مطابق کھلاڑیوں کو آرام، فیملی ٹائم اور ذہنی سکون کی بھی ضرورت ہوتی ہے، نہ کہ صرف مالی فائدے کو اہمیت دی جائے۔

دوسری جانب ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی ٹیسٹ سیریز سے پہلے کم از کم دو ہفتوں کا تیاری کا وقفہ دیا جائے تاکہ ٹیم بہتر انداز میں پرفارم کر سکے۔

ماہرین کے مطابق یہ بحث ایک بار پھر کرکٹ میں ٹی20 لیگز اور روایتی ٹیسٹ کرکٹ کے درمیان توازن کے مسئلے کو اجاگر کر رہی ہے۔