اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں خلائی سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے آفات سے نمٹنے کی حکمت عملی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ازنیٹ اور سپارکو نے ایک پانچ روزہ بین الاقوامی تربیتی کورس کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کورس کا موضوع آفات میں ردِعمل سے پیشگی حکمت عملی کی طرف تبدیلی ہے، جس میں او آئی سی رکن ممالک کے ماہرین اور شرکاء نے شرکت کی۔ ان ممالک میں تیونس، لیبیا، سینیگال اور عراق شامل ہیں۔اس تربیتی کورس کا مقصد خلائی سائنس کی مدد سے آفات کے نظام میں مؤثر تبدیلی لانا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر ازنیٹ محترمہ صدف سجاد نے اس موقع پر خلائی سائنس کو آفات کے نظام میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جب کہ ڈاکٹر محمد فاروق نے سیٹلائٹ ڈیٹا، ریموٹ سینسنگ اور جی آئی ایس کی اہمیت کو واضح کیا۔ مہمانِ خصوصی ظفر اقبال نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی اثرات سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے،