موٹروے ایم فائیو پر تمام شگاف 4 اکتوبر کی شام تک بند کر دیئے جائیں گے
متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے، وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ
لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جلال پور پیروالا موٹر وے کو جلد از جلد بحال کریں گے۔ محکمہ آبپاشی پنجاب کا کام مکمل ہونے پر موٹروے کی فوری تعمیر شروع ہو گی۔ 15 سے 20 دن میں ایم فائیو بحال ہو جائے گی ۔ این ایچ اے حکام کو ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔ اپنے ا یک بیان میں عبدلعلیم خان کا مزید کہنا تھا ایم فائیو کی بحالی سمیت اہم فیصلوں کیلئے پنجاب حکومت سے رابطے میں ہیں ۔ موٹروے کی بحالی کیلئے مختلف ریجن سے افسران بلا رہے ہیں۔ این ایچ اے موٹروے کی مکمل بحالی تک مصروف عمل رہے گی۔ سیکرٹری مواصلات اور چئیرمین این ایچ اے مسلسل موقع پر موجود ہیں۔ وفاقی وزیرمواصلات نے کہا کہ سیلابی پانی سے موٹروے کے اسٹرکچر کو بھاری نقصان پہنچا ۔