وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا موٹروے ایم 5 جلال پور پیر والا کا دورہ

 سیلاب کے بعد جاری بحالی کے کاموں کا تفصیلی معائنہ‘ مرمتی کاموں کی بروقت تکمیل کی سخت ہدایات 
اسلام آباد (آن لائن)  وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹروے ایم 5 جلال پور پیر والا کا دورہ کیا اور سیلاب کے بعد جاری بحالی کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ وزیر نے این ایچ اے حکام کو مرمتی کاموں کی معیاری اور بروقت تکمیل کی سخت ہدایات جاری کیں اور کہا کہ 30 نومبر تک موٹروے کی یکطرفہ بحالی یقینی بنائی جائے۔عبدالعلیم خان نے ٹریفک کی مکمل بحالی اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے جلد ازالے پر زور دیا اور تنبیہ کی کہ غیر معیاری کام برداشت نہیں کیے جائیں گے